بدھ , 26 ستمبر 2018

افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، افغان حکومت

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کو افغانستان میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے پر تشویش ہے وہ افغان فوجیوں کی ٹریننگ اور انہیں ہتھیار فراہم کر کے افغان فوج کی تقویت کر سکتے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور فوج کے پاس دہشت گردوں سے نمٹنے کی پوری توانائی ہے-ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کو صرف ہتھیاروں اورفوجی ساز و سامان کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کا حشدالشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں گذشتہ چند ماہ کے دوران عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کا ...