منگل , 17 اکتوبر 2017

سعودی شہزادے ترکی الفیصل نے سعودی شہزادوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے ذرائع ابلاغ میں پھیلی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ کچھ عرصہ قبل تین چار سعودی شہزادے جو یورپ میں روپوش ہوگئے تھے دراصل اب وہ ریاض میں ہیں۔

ترکی الفیصل نے یہ بیان ایک روسی نیوز ایجنسی کو دیا۔ ان شہزادوں کے منظر عام سے غائب ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سعودی شہزادے نے کہا کہ انٹرپول نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے ۔ان کے کہنے کے مطابق ہم اس طرح کے واقعات کو سرعام لانے سے پرہیز کرتے ہیں کیوں کہ ان کا تعلق ہمارے گھریلو معاملات سے ہے۔یقیناًکچھ افراد شہزادوں کو واپس لانے کےلیے سرگرم عمل تھے۔اب وہ یہاں (ریاض )میں موجود ہیں اور غائب نہیں ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی فوج کا کرکوک کے وسیع علاقہ پر کنٹرول

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج نے عراق کے صوبہ کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول ...