اس فیچر کی بدولت پیغام بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف سے اِنکرپشن کی جاسکے گی ۔جس کا مطلب ہے کہ بھیجنے والے کا پیغام ایک کوڈ کی صورت میں ہوگا۔ جو موصول کرنے والا ڈی کرپٹ کرکے پڑھ سکے گا۔اگر اس پیغام کو کوئی ہیکر یا کوئی اور پڑھنے کی کوشش کرے گا تو وہ نہیں پڑھ پائے گا۔ وٹس ایپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی فائل ٹرانسفرز اور کالز بھی اِنکرپٹڈ ہوں گی۔سکیورٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ اقدام محفوظ ذرائع ابلاغ کی فتح ہے ۔