پیر , 26 فروری 2018

ایران کے بارے میں اپنے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے :وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اس ہفتے ایران کے حوالے سے اہم اعلان کرنیوالے ہیں جس میں وہ ایران کیساتھ طے پانیوالے ایٹمی معاہدے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے ۔اس کے علاوہ وہ پاسدارانِ انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیں گے جو ان کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے نئی پالیسی کا حصہ ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان کے بقول ’’صدرایران کے حوالے سے اپنی حکمت ِ عملی کو حتمی شکل دے چکے ہیں ۔وہ اس بات کا یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس ایران سے نمٹنے کیلئے وسیع پالیسی موجود ہے۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

بڑی طاقتیں اپنی ثقافت کو دوسروں پر مسلط کرنا چاہتی ہیں،جنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ...