بدھ , 13 دسمبر 2017

بن سلمان موت سےخوفزدہ، اہم اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) متعدد سعودی اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’’السلام محل‘‘ پر ہونے والے حملے میں سعودی ولی عہد زخمی ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بن سلمان اب خوف کی وجہ سے اپنے محل سے بھی نہیں نکل رہے۔

اس حوالے سے آل سعود کے مخالف ’’کشکوک‘‘ نامی ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ بن سلمان موت کے خوف سے روس کے دورے اور نہ ہی اپنے والد شاہ سلمان کے دورہ روس سے واپسی پر استقبال کیلئے گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز ریاض میں منعقد ہونیوالے مجلس وزراء کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی جس کے وہ خودسربراہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی نظام کے متعدد مخالفین نے ٹوئیٹر دعویٰ کیا کہ سعودی ولی عہد چند دن قبل ’’السلام محل‘‘ پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا اسلامی ممالک سے اسرائيل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 235 نمائندوں نے اسلامی ممالک سے ...