پیر , 26 فروری 2018

داعش نے 54 لاکھ عراقیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا:اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2014ء سے دہشت گردتنظیم داعش نے 54لاکھ عراقیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنیوالے عراقیوں میں سےنصف نے عراق ہی میں رہنے کو ترجیح دی، جبکہ باقی نصف حصہ بیرون ملک چلا گیا۔

واضح رہے کہ داعش نے 2014ء میں عراق کے ایک وسیع رقبے پر اپنا قبضہ جمالیا تھا، جسے ختم کرنے کیلئے عراق میں داعش کے خلاف ملٹری آپریشن تا حال جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امارات نے یمن کو خراب اور فاسد ایندھن فروخت کیا

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی شہریوں کے حقوق پرسعودی عرب کے ساتھ امارات کی جارحیت کا ...