منگل , 17 اکتوبر 2017

حزب اللہ امریکہ کے اندرکارروائی کا منصوبہ بنارہی ہے :امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ آفیسرنکولس راسموس نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے امریکہ کے اندر اس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔

راس موس کے کہنے کے مطابق نائن الیون کے بعد ہماری حکومت کی زیادہ توجہ القاعدہ اور اس کے بعد داعش پر مرکوز رہی۔ جب کہ اس عرصے میں حزب اللہ کو نظر انداز کیا گیا۔ جب کہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیے ہوئے بیس سال ہوچکے ہیں۔ حزب اللہ کا خطرہ اب ہمارے گھر تک پہنچ گیا ہے۔ ان کے مطابق ہماری خفیہ ایجنسیاں حزب اللہ کے اس منصوبے پر نظر رکھے ہوئےہیں۔ انہوں نے جون میں حزب اللہ کے دواراکین کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے پاس عالمی سطح کی کارروائیاں کرنے کا ڈھانچہ موجود ہے۔

راسموس نے حزب اللہ کے دوراکین فواد شکر اور طلال حمیہ کے بارے میں اطلاع دینے والوں کیلئے لاکھوں ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا۔

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے ماہر قانون دان امرذاہر نے راسموس کے اس دعوے پر شک کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ حزب اللہ نے کبھی بھی امریکہ پر حملے کی دھمکی نہیں دی ہے۔ان کے کہنے کے مطابق ٹرمپ ایران سعودیہ لڑائی میں سعودیہ کی حمایت کررہے ہیں چاہتے ہیں کہ ایرانی خطرے کو بڑھاچڑھا کر بیان کیا جائے جو حزب اللہ کا حمایتی ہے۔ ذاہر نے مزید کیا کہ حزب اللہ کے حوالے سے اس طرح کے بیانات کا تعلق ایران نیوکلیئر ڈیل سے ہے۔ جسے وہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خیال میں ایران سے ایٹمی معاہدے کا اختتام اور بعض عرب حکومتوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی صلاحیتوں کو کم ترنہ سمجھے ورنہ اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت اداکرنا ہوگی۔ پچھلے ماہ اسرائیل نے لبنانی سرحد کیساتھ پچھلے بیس سال سے اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کی ہیں ۔جن کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی تیاری ہے،مزید براں اسرائیل کے وزیر دفاع نے حزب اللہ کیساتھ ایک مکمل جنگ سے خبردار کیا ہے۔

ان کے کہنے کے مطابق یہ جنگ صرف لبنان کے فرنٹ پر نہیں لڑی جائے بلکہ اسی کا دائرہ شام تک ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل اس جنگ سے بچنے کی کوشش کررہا ہے لیکن حالات اس سے مختلف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کا دہشت گردی اور جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ...