منگل , 17 اکتوبر 2017

پہلا ون ڈے: سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، رومان رئیس،شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔جبکہ سری لنکن ٹیم میں نروشان ڈک والا، اپل تھرنگا، کاسل مینڈس، لاہیرو تھری مانے، دنیش چندی مل، ملنڈا سری وردنا، تھیسارا پریرا، سرانگا لکمل، اکیلا دانان جیا، وشوا فرنینڈو اور دشنمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اپ سیٹ شکست کے باوجود چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم فارمیٹ کی تبدیلی کے ساتھ ہی قسمت میں بھی تبدیلی کی خواہاں ہے اور ون ڈے میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہشمند ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے درجے سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے اور اسے سری لنکا کے خلاف سیریز لازمی جیتنا ہوگی۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پہلی پوزیشن پرموجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسری، آسٹریلیا تیسری، انگلینڈ چوتھی، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 148 مرتبہ مدمقابل آئیں جن میں سے 85 میچز میں فتح نے پاکستانی ٹیم کے قدم چومے، 58 میچوں میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی، ایک میچ ٹائی رہا جبکہ چار بے نتیجہ رہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کے محمود احمد نے ایشین شطرنج چمپئن شپ جیت لی

آک لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شطرنج ماسٹر محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ میں ایشین ...