جمعہ , 26 فروری 2021

فیس بک میسنجر میں خفیہ ان باکس کا انکشاف

face

اسلام آباد (نامہ نگار) شاید آپ کو یاد ہو کہ فیس بک میں ایک آپشن(اوتھر) فولڈر موجود ہوتا تھا جس کے ذریعے ہر شخص کا رابطہ آپ سے ممکن تھا پھر چاہے وہ آپ کا فرینڈ ہو یا نہیں، مگر اس کا پیغام آپ کے پاس نوٹیفکیشن کی بجائے اس گمنام فولڈ ر میں چلا جاتا تھا۔ فیس بک نے گزشتہ سال اسے ختم کر کے میسج ریکوئسٹ نامی فولڈر کو متعارف کرا دیا جس کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی شخص سے رابطہ اس کے نام سے ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ مگر اب انکشاف ہوا کہ فیس بک میسنجر میں ایک تیسرا خفیہ فولڈر بھی موجود ہے جو آپ کے پیغام کو ذخیرہ کرتا ہے اور بیشتر افراد اس سے واقف بھی نہیں۔ اس فولڈر کا نام فلٹرڈ میسج ریکوئسٹس ہیں اور یہاں وہ پیغامات چلے جاتے ہیں جو فیس بک کے خیال میں اسپام ہوتے ہیں چاہے وہ اہمیت کے حامل ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی مثال آپ کے ای میل اکاؤنٹ میں کسی اسپام فولڈر جیسی ہے۔ تا ہم اس کو تلاش کرنا بہت آسان ہے ، فیس بک میسنجر ایپ کو کھولیں، پھر سیٹنگز کے ٹیب پر کلک کریں۔ وہاں پر پہلے پیپل اور پھر میسجز ریکوئسٹس اور وہاں موجود فلٹرڈ ریکوئسٹس پر کلک کریں۔ و ہاں آپ کو ایسے پیغامات ملیں گے جو فیس بک کے خیال میں آپ دیکھنا نہیں چاہتے مگر ان میں کچھ ضروری میسجز بھی ہوسکتے ہیں جو آپ کے دوستوں یا ایسے رشتے داروں کے ہوں جو آپ کے پاس ایڈ نہیں یا ایڈ ہونے کے باوجود فیس بک کی پالیسی کی نذر ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …