اتوار , 19 مئی 2019

یہودی آباد کاروں کے حملے قبلہ اوّل کیلئے سنگین خطرہ ہیں، شیخ رائد صلاح

shaikh palastine

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کے سرکردہ اور بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح نے متنبہ کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی قبلہ اوّل کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ یہودی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے پس پردہ اسرائیل کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسی کار فرما ہے۔ یہودی گروپ ایک سازش کے تحت مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومتوں کی جانب سے انہیں مکمل مدد اور حمایت حاصل ہوتی ہے۔الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ یہودیوں کا مذہبی ایام کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ چاہے مذہبی تہوار ہوں یا نہ ہوں یہودی شرپسند روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہیں۔انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اوّل میں گذارنے کی کوشش کریں تاکہ انتہا پسند صہیونیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور اپنی شرانگیزی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔فلسطینی رہنما نے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے عالم اسلام کی جانب سے موثر کوششیں نہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم امہ کو قبلہ اوّل کے دفاع کی فکر ہی نہیں۔ عرب ممالک کی طرف سے بھی یہودیوں کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاسکا ہے۔ عالم اسلام کی مبینہ غفلت یہودی آباد کاروں کو قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے کا حوصلہ اور ہمت فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی برادری ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کے …