جمعہ , 23 اگست 2019

یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، القاعدہ کے 6 دہشتگرد ہلاک، دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹیں برآمد

yeman alqaida terrorist

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ ذمار میں القاعدہ دہشت گردوں کو سخت شکست ہوئی ہے جس میں القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذمار کے علاقہ القضاض میں یمنی سکیورٹی فورسز نے القاعدہ دہشت گردوں پر حملہ کرکے ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹیں برآمد کرلیں اس کارروائی میں القاعدہ کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔ ادھر یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ شبوہ کی جانب سعودی عرب کے اہلکاروں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے فضائی اور زمینی حملوں کے باعث ملک یمن کا 80 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …