بدھ , 22 مئی 2019

یمنی بحران کے تمام فریقین کا جنگ بندی پر اتفاق رائے

yeman muzakrat

صنعا ء (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے سبھی فریقوں نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے عمان کے دارالحکومت مسقط میں بین الاقوامی مبصرین کی ضروری ٹریننگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی مبصرین کو عنقریب یمن کے علاقوں تعز، مآرب، الجوف اور یمن کے دیگر علاقوں میں بھیج دیا جائے گا۔ دوسری طرف یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کی سرحدی پٹی پر جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اور بعد کے مراحل میں یمن کے ان علاقوں میں بھی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گا جہاں یمنی افواج اور سعودی اتحاد کے درمیان جنگ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کی صورت میں ہی اٹھارہ اپریل سے امن مذاکرات شروع ہو سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سرمایہ کاری کے بدلے قومی امنگوں کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ناپاک امریکی سینچری …