جمعرات , 23 نومبر 2017

محمد عامر دنیا کے مشکل ترین باؤلر میں سے ایک ہیں،ویرات کوہلی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے پروگرام میں شرکت کی تو انہوں نے عامر خان کے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ پاکستانی باؤلر محمد عامر دنیا کے مشکل ترین باؤلر میں سے ایک ہیں۔ آپ کو ان کے خلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹ لے جاتے ہیں۔ کوہلی نے ماضی میں بھی محمد عامر کی تعریف کی ہے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار گیند بازی کے بعد ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ محمد عامر نے جس طرح باؤلنگ کی میں اس پر ان کی تعریف کرنا چاہوں گا۔

جب وہ باؤلنگ کر رہے تھے اسی وقت میں نے ان کی تعریف کی تھی۔ میں خوش ہوں کہ میں ایسا اسپیل کھیلنے میں کامیاب رہا۔ وہ ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہیں۔یاد رہے ایشیا کپ ہی کے دوران ویرات کوہلی نے اپنا بیٹ بھی محمد عامر کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر کے یادگار اسپیل میں انہوں نے ویرات کوہلی کی بھی وکٹ لی تھی۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 180 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچا دی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ...