جمعرات , 18 جولائی 2019

شام، حلب پر داعش کا زہریلی گیس سے حملہ، 9 افراد شہید ،30 زخمی

4bk48edc67343a5t5y_800C450

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبہ حلب پر دہشتگرد گروہ داعش کے زہریلی گیس کے حملے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔لبنان ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے صوبہ حلب کے علاقے الشیخ مقصود پر زہریلی گیس سے حملہ کیا جس سے 9افراد شہید اور تیس زخمی ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ داعش نے اس حملے میں کلورین گیس استعمال کی ہے۔درایں اثنا شام کے جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں داعش کے کئی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے اس قدر شدید تھے کہ داعشی دہشتگرد حلب کے شمالی علاقوں سے پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔چند روز قبل بھی داعش کے دہشت گردوں نے شام کے مشرق میں دیرالزور فوجی اڈے پر حملے میں مسٹرڈ گیس استعمال کی تھی۔ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پے در پے کامیابیوں کی وجہ سے اب دہشت گرد شام میں غیرانسانی اقدامات انجام دے رہے ہیں جن میں زہریلی گیسوں اور کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں پر دہشت گردوں نے پانچ سال سے قبضہ کر رکھا ہے اور اس عرصے کے دوران انھوں نے ان علاقوں کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور ان کے ظلم و ستم کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور آوارہ وطن ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …