جمعرات , 4 مارچ 2021

امن و امان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی ،آصف زرداری

دبئی……..سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ امن و امان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی ہے ،تمام آئینی اصولوں کے خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن ہم آئینی اصولوں کو پامال ہونے نہیں دیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کو ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عسکریت اور انتہا پسند مذہب کے نام پر ریاست پر قبضہ کر کے خود ساختہ خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا ایجنڈا داعش، کینیا کے الشباب اور نائیجیریا کے بوکو حرام سے مختلف نہیں ۔

پیپلز پارٹی شدت پسندوں کو کامیاب نہیں ہونے دی گی، کارکنوں اور عوام کی مدد سے آئین کو سربلند رکھے گی۔ بینظیر بھٹو کے ویژن، آئینی، جمہوری اور انسانی حقوق کیلیے ان کے عزم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …