جمعرات , 23 نومبر 2017

ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑسکتی ہے‘ شمالی کوریا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزقرار دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کم ان ریونگ نے کہا کہ 1970 سے لے کر اب تک شمالی کوریا کو امریکی کی جانب سے براہ راست خطرات کا سامنا رہا ہے۔شمالی کوریا کےسفیر نے کہا کہ ان کے ملک کو قومی اور ملکی دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیار رکھنے کا حق ہے۔

کم ان ریونگ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں لہذا امریکہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر شمالی کوریا کواپنے دفاع کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہونا ضروری ہے۔

شمالی کوریا کے سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزقرار دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 29 ستمبر کو برطانوی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریااورامریکا کی جنگ کاامکان بہت زیادہ

یہ بھی دیکھیں

ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے ...