جمعہ , 23 اگست 2019

عراقی شہر فلوجہ میں انسانی المناک صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش

images

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے عراق کے شہر فلوجہ میں المناک انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع شہر فلوجہ میں المناک انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار اور اس علاقے میں پرامن انسانی گزرگاہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔عراق میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ لیز گرانڈی نے دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ شہر فلوجہ کی المناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس شہر کے محاصرہ شدہ لوگوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی اپیل کی۔لیز گرانڈی نے کہا کہ فلوجہ میں گزرگاہ کے قیام کے بعد اقوام متحدہ اس شہر کے لوگوں کے لئے فوری انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے لئے تیار ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے اپنی نئی جارحیت میں عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت فلوجہ کے دسیوں افراد کو دریائے فرات میں بے دردی سے ڈبو دیا تھا۔ فلوجہ شہر دارالحکومت بغداد سے 69کلو میٹر کے فاصلے پر صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …