جمعرات , 23 نومبر 2017

وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی. وزیراعلی ٰنے کرکٹر کے فلاحی کاموں کو سراہا اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کیلئے 5 کروڑ کا چیک دیا۔لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو،

خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنا چاہئے. حکومت ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وزیر اعلی کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچا دی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ...