جمعرات , 23 نومبر 2017

33 افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک

نیواڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا ملک صرف 33 افراد پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 6.3 ایکڑ ہے۔سب جانتے ہیں کہ بھارت اور چین کا شمار دنیا کی سب زیادہ آبادی رکھنے والی ممالک میں ہوتا ہے، ایک اندازے کے مطابق چین کے آبادی 1.4 اور بھارت کی 1.3 ارب ہے لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کونسا ہے اور اس کی آبادی کتنے نفوس پر مشتمل ہے۔ریپبلک آف مولوسیا کا،

شمار دنیا کے سب سے چھوٹے ملک میں ہوتا ہے جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے،6.3 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ملک امریکی ریاست نیواڈا میں قائم ہے، ریپبلک آف مولوسیا ایک خود ساختہ ملک ہے جس کی اقوام متحدہ اور کسی دوسرے ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی اس کو الگ ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔1977 میں ریپبلک آف مولوسیا کو بنانے کا خیال کیوین بوگلے،اور ان کے دوستوں کو آیا،جواس چھوٹی سے جگہ پر رہائش پذیر تھے۔

جس کے بعد انہوں نے اپنے طور ریپبلک آف مولوسیا کی آزاد ریاست کا اعلان کیا اور کیوین بوگلے کو ملک کا صدر نامزد کردیا،کیوین بوگلے کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کی بیگم کو فرسٹ لیڈی کا درجہ حاصل ہے اور کیوین بوگلے گزشتہ 40 سال سے خود ساختہ صدر بن کر بیٹھے ہیں۔ریپبلک آف مولوسیا کا ملک میں اپنا قانون، ثقافت اور کرنسی ہے جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال ملک میں آتی ہے اور ملک میں داخلے کے لیے انہیں سیاحوں کو اپنے پاسپورٹ پر مہر بھی لگوانا پڑتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نوجوان نے 550کلو وزن کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے نوجوان خا لد الشعاری نے 4سال میں 550کلو وزن ...