اتوار , 7 مارچ 2021

پاکستان کی بعض ویب سائٹس کی ستم ظریفی اور متعصبانہ رویہ

Graphic1

safadf

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اطلاعات میثال سماحہ کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر لبنانی ملٹری کورٹ نے تیرہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اس خبر کو روزنامہ نوائے وقت لاہور ایڈیشن کی ویب سائٹ اور ’’ہماری ویب ڈاٹ کام‘‘ نے شائع کیا ہے، لیکن ستم ظریفی اور نااہلی کی انتہاء کہ اس خبر کے ساتھ جو تصویر شائع کی ہے وہ اسلامی جمہوری ایران کے سابق وزیر اطلاعات سید محمود علوی کی تصویر ہے۔ ہم ان ویب سائٹس کے اس متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ایسی تمام ویب سائٹس کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے گریز کریں جن سے ملک کے اندر مذہبی تعصبات کو ہوا دی جائے، یہ رویہ اعلی صحافتی اقدار کے منافی ہے۔ان ویب سائٹس پر شائع کی گئی اس خبر کا عکس قارئین کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …