اتوار , 18 فروری 2018

سعودی عرب میں نواسے نے نانی کو بھیڑیئے سے بچالیا

طائف (مانیٹرنگ ڈیسک) طائف کمشنری کی شمالی تحصیل المحانی کے السوید قریہ میں واقع مکان پر بھیڑیئے نے 70سالہ خاتون پر حملہ کردیا تھا۔وہ مغرب کی نمازسے جیسے ہی فارغ ہوئی ویسے ہی بھیڑیا حملہ آور ہوا تاہم نواسے نے اپنی نانی کی آواز سنی تو فوری طور پر وہ مسجد سے دوڑتا ہوا گھر پہنچا اور اس نے حملہ آور بھیڑیئے کو لمحوں میں ہلاک کرکے اپنی نانی کو یقینی موت سے بچالیا ۔واضح رہے سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ایسے خونخؤار ناجانور پائے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہر سال زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ متعدد ہلاک بھی ہو جاتے ہیں ،

یہ بھی دیکھیں

شارجہ میں کنکریٹ کے ٹرک میں چھپے 22 غیر قانونی افراد گرفتار

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے محکمہ کسٹمز نے کنکریٹ کے ٹرک میں چھپے ...