جمعرات , 23 نومبر 2017

اٹلی کے شہر کینڈیلا میں رہائش کے ساتھ دو ہزار یورو بھی حاصل کریں

کینڈیلا  (مانیٹرنگ ڈیسک) کینڈیلا شہر کے میئر نکولا گٹا کاکہنا ہے کہ اس شہرکی رونقیں بحال کرنا میرا مشن ہے۔ 1990 میں یہاں 8000 افراد آباد تھے اور آج یہاں رہائشیوں کی تعداد کم ہوکر صرف 2700 ہوگئی ہے۔ میئرنے اعلان کیا کہ شہرمیں آباد ہونے والے ہر خاندان کو حکومت کی جانب سے 2000 یورو ادا کئے جائیں گے۔میئر کا کہنا تھا کہ 1960 تک یہاں سیاحوں کا ہجوم رہتا تھا لیکن اب یہاں خاموشی کا راج ہے۔ شہر کےخوبصورت گھر نئے رہائشیوں کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے

دیگر علاقوں میں منتقل ہونے والے افراد کو واپس لانے کےلئے دن رات محنت کررہا ہوں۔نکولا گٹا نے اپنے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے رہائشیوں پر رقم کی ادائیگی کے لئے تین شرائط لاگو کی گئی ہیں جس میں پہلی شرط کینڈیلا میں رہائش حاصل کرنا ،نوکری بھی اسی شہر ہی میں حاصل کرنا اور گھر بھی صرف کرایہ پر لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے شمالی علاقوں سے پانچ نئے خاندانوں نے کینڈیلا میں رہائش اختیارکی ہے جو ان کی ابتدائی کامیابی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نوجوان نے 550کلو وزن کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے نوجوان خا لد الشعاری نے 4سال میں 550کلو وزن ...