جمعرات , 23 نومبر 2017

’شریف برادران نے دو مرتبہ میرے قتل کا منصوبہ بنایا‘ آصف زرداری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ شریف برادران نے ماضی میں دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ وہ اس مرتبہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

پی پی پی کے انفارمیشن سیکریٹری چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ ’شریف برادران نے 1990 میں حراست کے دوران دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اللہ نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا‘۔

گذشتہ روز کراچی سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور انہیں سخت محنت کرنے کو کہا جیسا کہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے زور دیا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ’میں نے اسے مسترد کردیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب تک وہ سب نہیں بھول سکا ہوں جو شریف برادران نے بینظیر بھٹو اور میرے ساتھ کیا تھا، ہم نے یہ سب بھولا کر ان کے ساتھ میثاق جمہوریت کا معاہدہ کیا تھا لیکن نواز شریف نے مجھے دھوکہ دیا اور مجھے غدار قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ملک میں رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض نے جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی اور یہ رپورٹس منظر عام پر آئیں تھی کہ انہوں نے زرداری کی مدد حاصل کرنے کے لیے انہیں پیغام بھیجا ہے۔

تاہم آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ یہ مشکل ہوگیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ مزید چلا جائے، ’وہ بہت جلد رنگ بدلتے ہیں، جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں تو آپ سے تعاون چاہتے ہیں اور جب اقتدار میں آتے ہیں تو آپ کو نظر انداز کرتے ہیں‘۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں پر یہ واضح کیا کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کی باتیں بھول جائیں، ’اگلے انتخابات کے بعد ہم مضبوط ہوں گے‘۔

یہ بھی دیکھیں

ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے ...