جمعرات , 23 نومبر 2017

رینجرزآپریشن،ہلاک دہشتگردوں میں انصارالشریعہ کا امیر بھی شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنسی آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ مقابلے میں انصارالشریعہ کا امیر شہر یار بھی مارا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رینجرز کے دو اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں انصار الشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آپریشن رات میں ہونے کے باعث کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جن میں سے 2 دہشت گردوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ گروہ کے سرغنہ کا نام شہر یارالدین عرف ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی تھا۔ یہ انصار الشریعہ کا امیراور تمام دہشت گردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ترجمان کے مطابق مقابلے میں ہلاک دوسرا دہشت گرد ارسلان بیگ انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان ...