پیر , 1 مارچ 2021

سرگودھا ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان کی 3 خواتین دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ برآمد

tttp women

سرگودہا( نامہ نگار) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پیر کی صبح خوشاب بائی پاس کے قریبی علاقے سے تینوں خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے 2 مرد ساتھی باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کاشف مسعود نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔سانحہ لاہور کے نتیجے میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، طالبان سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن میں اب تک سینکڑوں دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو سکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے پنجاب سمیت ملک بھر میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی ، طالبان سمیت دیگر انتھاء پسند گروہ ملوث رہے ہیں، سکیورٹی اداروں کی اس جانب بار بار توجہ مبذول کرائی گئی، تاحال ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …