جمعہ , 26 فروری 2021

مصر ، گوگل ارتھ نے خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ ڈھونڈ لیا

mistry

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو کم ہی لوگ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں اور اسے کچھ لوگوں کی ذہنی اختراع سمجھتے ہیں لیکن جیسے جیسے کائنات کے راز افشا ہورہے ہیں ان کا وجود بھی حقیقت لگنے لگا ہے اور اب تو کئی مایہ ناز ماہرین فلکیات بھی ایسی مخلوق کی موجودگی کو حقیقی سمجھنے لگے ہیں لیکن اب گوگل ارتھ نے اچانک اپنے نقشوں کی تلاش کے دوران مصر کے صحرائی علاقے میں دو ایسی عمارتوں کا پتہ چلایا ہے جو انتہائی پراسرار ہیں جبکہ ماہرین اسے خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ قرار دے رہے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے ویڈیو میں نظر آنے والی یہ عمارتیں قاہرہ کے نزدیک واقع ہے، انریزی حرف تہجی وی کی شکل کی یہ پراسرار عمارتیں کسی خفیہ فوجی اڈے سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم اس کی اصل عمارت زمین کے نیچے موجود ہے، اس ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے ٹیلر کا کہنا ہے کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والی عمارت کو مختلف آلات کی مدد سے بڑا کرکے دیکھا جائے تو اس میں دو پراسرار قسم کے داخلی راستے نظر آرہے ہیں جو اس خفیہ زمین دوز بیس کی طرف جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …