ہفتہ , 6 مارچ 2021

اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

azlan shah

اسلام آباد (نامہ نگار) اذلان شاہ ہاکی کپ کے ایک میچ میں دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے پانچ گول سے ہرا یا۔ تفصیلات کے مطابق ایپوہ کے اذلان شاہ اسٹیڈیم میں پاکستان نے میچ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور آٹھویں منٹ میں رائٹ ونگر عمر بھٹ کی کوششوں سے ڈی میں پہنچنے والی گیند پر اسٹرائکر ارسلان قادر نے پہلا گول کیا۔نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم، پہلے سے آخری کوارٹر تک تقریبا حاوی رہی لیکن تیسری کوارٹر میں پاکستان کی دفاعی کمزوری پوری طرح واضح ہوگئی۔پاکستانی دفاعی کھلاڑی نیوزی لینڈ کے جوابی حملوں کا دفاع کر نے میں ناکام دکھائی دیئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پنالٹی کارنر پر مسلسل تین گول کر کے گرین پاکستان کو تین کے مقابلے پانچ گول سے ہرا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …