ہفتہ , 27 فروری 2021

کراچی، حرم امام حسین ؑکے وفد کی شہید سید محمد ہاشم رضا رضوی کے ورثاء سے تعزیت

Graphic1

کراچی (نامہ نگار) حرم امام حسین کا وفد گذشتہ دنوں لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید محمد ہاشم رضا رضوی کے والد کے پاس تعزیت کے لئے گیا ۔اس موقع پر شہید کے والد نے کہا کہ اب تک کے پرسہ داروں میں سے ہمارے لئے ایک شرف ہے کہ مقامات مقدسہ کا وفود تعزیت کے لئے تشریف لایا۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں ہیں کہ ہمارے زخموں پر مرہم رکھا ۔ اس موقع پر سید افضل شامی جو کہ حرم مقدس حسینی کے وفد کے سربراہ ہیں نے حرم مقدس حسینی کے متولی شیخ عبد المہدی کربلائی اور حرم مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے متولی سید احمد صافی نیابت میں تعزیت کی اور کہا کہ یہ ان ماؤں کے لئے بروز قیامت ایک مقام فخر ہوگا کہ جن کی اولادیں اس مقام شہادت پر فائز ہوئیں ۔شیخ صلاح کربلائی جو کہ سربراہ وفد حرم مقدس حضرت عباس علیہ السلام ہیں نے حرم مقدس کے خصوصی ہدایہ جات شہید کے اہل خانہ کو دیئے ۔یاد رہے کہ شہید سید محمد رضوی جامعی کراچی سے اپلائیڈ فزکس ڈیپارٹمنٹ کے گولڈمیڈلسٹ تھے جن کو گذشتہ دنوں لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …