بدھ , 3 مارچ 2021

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں’را‘ کا ملوث ہونا ثابت ہے : آرمی چیف

Cf2qgefWwAAbgvj

گوادر:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب صرف ایک آپریشن نہیں، پورا نظریہ ہے اور اس کا مقصد شدت پسندی، دہشت گردی اور کرپشن سنڈیکیٹ کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ بین الاقوامی ایجنسیاں بالخصوص ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را پاک چین اقتصادی راہدای منصوبے کے خلاف ہیں۔ گوادر میں امن و ترقی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’را‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بین الاقوامی برادری دہشت گردوں کی بیرونی مدد روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔آرمی چیف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر گرفتارانہوں نے خوشخبری سنائی کہ بلوچستان میں اس سال کے آخر تک 870 کلومیٹر روڈ مکمل کر لیا جائے گا اور اس سال کارگو چین سے گوادر اور آگے جانا شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا سی پیک کی سیکیورٹی ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لئے 15ہزار افراد پر مشتمل فورس تشکیل دیدی گئی ہے۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے ساتھ سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کا ہندوستانی ایجنسی سے متعلق بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ بلوچستان سے ہندوستانی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …