بدھ , 3 مارچ 2021

ویسٹ انڈین کے سابق باؤلر نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ

570cf42a3460a

ویلنگٹن: ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر فرینکلن روز کو ورک ویزے پر مقررہ معیاد سے زیادہ وقت گزارنے پر پانچ ہفتے گرفتار رکھنے کے بعد نیوزی لینڈ سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

44 سالہ سابق فاسٹ باؤلر فرینکلن روز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 27 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے، انھیں 2011 میں آکلینڈ یونیورسٹی کلب کی کوچنگ کی غرض سے ورک ویزا جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر تھے۔

ان کے ویزے کی میعاد 2012 میں اختتام کو پہنچی تھی اور وہ 2014 میں ملک بدری کے احکامات جاری ہونے تک آکلینڈ اسکول میں رضاکارانہ طورپر کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

روز 4 مارچ کو آکلینڈ کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور تب سے وہ آکلینڈ کے ماؤنٹ ایڈن جیل میں گرفتار تھے۔ ایمیگریشن کے وزیر کریگ فوس کی جانب سے ان کی اپیل کو مسترد کئے جانے کے بعد انھیں منگل کو آکلینڈ سے جمیکا روانہ کردیا گیا۔

فرینکلن روز نے ٹیسٹ میں 53 اور ون ڈے میں 29 وکٹیں حاصل کیں اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2000 میں انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں جبکہ آخری ایک روزہ میچ انگلینڈ ہی کے خلاف 20 جولائی 2000 کو نو ٹنگھم کے میدان میں کھیلا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …