اتوار , 7 مارچ 2021

عمران فاروق کیس ، چالان جمع نہ کروانے پر عدالت کا اظہار برہمی –

332060_91546516

اسلام آباد اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ، عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اٹھارہ اپریل تک عبوری چالان جمع نہ کرایا تو فیصلہ سنا دیں گے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اٹھارہ اپریل تک کیس کا عبوری چالان ہر صورت جمع کرایا جائے ، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ایف آئی اے نے چالان جمع نہ کرایا تو مقدمے کا فیصلہ سنا دیں گے ۔ کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …