وزیراعظم نواز شریف لاہور سے ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ ہو گئے۔ائیرپورٹ پر وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا۔جس میں سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے نمائندے جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے پاس جائیں گے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور اپنے اسٹاف کے ممبران کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سےخصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے۔۔وزیراعظم نواز شریف کی ایئرپورٹ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے لندن روانگی سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار،چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے نجی دورےکے دوران اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔جبکہ بیشتر وقت اپنے بیٹے حسن نواز کے ساتھ گزاریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین مین عمران خان بھی آئندہ ایک دو روز میں پانامہ لیکس معاملے پر فرانزک ایکسپرٹ سے مشاور ت کے لئے لندن روانہ ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں تاہم ان کی وزیراعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔