بدھ , 11 دسمبر 2019

برطانیہ فلسطین کی آزادی کا وعدہ پورا کرے :سربراہ لیبر پارٹی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے جیرمی کوربن نے کہا کہ برطانیہ کوفلسطین کو تسلیم کرنا چاہئے ، 100 سال پہلے برطانیہ نے ایک وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کا ایک حصہ ابھی تک پورا نہیں ہوا اور فلسطینی عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی کے لئے برطانیہ پر بہت اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے دباؤ کو بڑھا کر فلسطین پر اسرائیل کے جبری تسلط، غیر قانونی آباد کاری اور غزہ کی سرحدی بندش کو ختم کرکے اسرائیل اور فلسطین کی ریاستوں کے درمیان سنجیدہ امن کا حل نکالا جائے ۔یاد رہے کہ رواں سال میں لیبر پارٹی کے متعدد رہنماؤں کویہودی دشمنی پر مبنی بیانات کے باعث معطل کیا جاچکا ہے ۔

واضح رہے کہ 100 برس پہلے پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانوی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں یہودیوں کے لیے ایک خودمختار ریاست کے قیام کی بات کی گئی تھی، اس کے بعد سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کئے گئے اور عرب سرزمین میں یہودی ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں آیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے استنبول میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر …