بدھ , 3 مارچ 2021

سعودی عرب کی طرف سے یمن میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

4bk4872b80aca55ra1_800C450

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں اور ایجنٹوں نے مسلسل تیسرے دن بھی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کو یمن کے صوبہ صنعا کے شہر ” نھم ” پر بمباری کی

سعودی عرب کی جارح فوج اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے شہر نھم کے ملح اور الحول دیہاتوں اور بنی بارق، ضبوعہ و مبدعہ علاقوں پر میزائل برسائے-

سعودی ایجنٹوں نے شہر نھم کی الحمراء پہاڑیوں کی جانب پیشقدمی کی بھی کوشش کی تاہم فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان کی پیشقدمی روک دی-

صوبہ مارب میں بھی سعوی ایجنٹوں نے صرواح، ہیلان اور المشجع شہروں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حملے کئے-

الجوف ، تعز ، لحج البیضا، الضالع ،شبوہ ، اب ، صعدہ ، ذمار ، المحویت، عمران، الحدیدہ اور حجہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں بھی سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی-

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ سعودی ایجنٹ اور جارحین امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہیں-

یمن میں نئی جنگ بندی ، اتوار کی صبح سے شروع ہوئی ہے اور اس کا مقصد اٹھارہ اپریل کو کویت میں ہونے والے مذاکرات کے مقدمات فراہم کرنا ہے-

یہ بھی دیکھیں

ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے…

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی متنازع فیصلوں کو تبدیل …