اتوار , 15 دسمبر 2019

امریکہ نے عراق جنگ میں گمراہ کیا۔ سابق وزیر اعظم برطانیہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن نے عراق جنگ کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے عراق میں ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں نہ صرف برطانیہ کوغلط بتایا بلکہ گمراہ بھی کیا۔

گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کے سربراہان کو خود بھی صدام کے پاس ہلاکت خیز ہتھیار موجود ہونے سے متعلق شکوک و شبہات تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ نے یہ شکوک و شبہات برطانیہ سے شئیر نہیں کیےجبکہ امریکی وزارت دفاع کے پاس موجود دستاویزات شیئر کی جاتیں تو تاریخ مختلف ہوسکتی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

فوجی اڈےپرحملہ: امریکانےطالبان سے مذاکرات روک دیئے

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام کے قریب طالبان کے حملے کے جواب میں امریکا …