اتوار , 7 مارچ 2021

رانگ کال کرنے والے کی شناخت معلوم کی جا سکتی ہے؟

iphone-4-0-post

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرو کالر نامی ایک ایپ متعارف ہو چکی ہے جس کے ذریعے نامعلوم کال کرنے والے افراد کی شناخت ہو سکتی ہے۔ ٹرو کالر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ایلن میمڈی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون میں یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں تو آپ کو کبھی بھی نام کے ساتھ فون نمبر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان کے خیال میں یہ ایپ دنیا بھر کے تمام سمارٹ فونز میں ہونی چاہیے۔ اس ایپ کی مدد سے ایسا فون نمبر جو پہلے سے آپ کے موبائل میں محفوظ نہیں ہے کی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔ ٹرو کالر نامی یہ ایپ دو ارب فون نمبروں پر مشتمل ڈیٹا بیس استعمال کرتا ہے جسے کراؤڈ سورسنگ کہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …