جمعرات , 4 مارچ 2021

حکمرانوں کو پکڑنے کیلئے پاناما لیکس ایک سنہری موقع ہے :عمران خان

332224_50675527

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ حکمرانوں کو پکڑنے کا سنہری موقع ہے ، اسے ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا ، اپوزیشن میں جو اکھٹا نہیں ہو گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی ، حکمرانوں کی کرپشن اور احتساب کی بات کریں تو ان کے لئے جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے ۔ پانمائے اعمال کیا لیک ہوئے ، ملکی سیاست کے در و بام ہل گئے ۔ ہر چہرہ پاناما کی دھول میں اٹا نظر آنے لگا ۔ لندن روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان نے اپنے عزائم بتا دیئے ، کہتے ہیں پیچھے ہٹوں گا نہ کسی کو چھوڑوں گا ۔ کپتان نے کہا اگر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنا تو پہلے چھوٹے احتجاج پھر جو کچھ ہو گا حکومت ذمہ دار ہو گی ۔ عمران خان نے اپنے حلیفوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا پانامہ لیکس کے معاملے پر جو اکھٹا نہیں ہو گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی ۔ کپتان نے کہا حکمرانوں کی کرپشن اور احتساب کی بات کریں تو ان کے لئے جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …