دونوں سیاسی رہنمائوں کے درمیان روانگی سے قبل مصافحہ ، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی
لاہور (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے لاہور سے لندن تک ایک ہی فلائیٹ میں سفر کیا ، دونوں سیاسی رہنما پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے ۔ سفر پر روانگی سے قبل دونوں سیاسی رہنمائوں کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے چہرے پر مسکراہٹ سجا کر ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنمائوں میں سے عمران خان بزنس کلاس میں اپنی نشست پر پہنچے اور اس کے بعد چودھری نثار علی خان اپنی نشست پر پہنچے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان دو سیٹوں کا فاصلہ ہے ۔