ہفتہ , 6 مارچ 2021

2017 تک پاکستان سے پولیو ختم ہوجائے گا، بل گیٹس

cop21-bill-gates_3514123b

دوحہ: مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 2017 تک پاکستان اور افغانستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا.

ان خیالات کا اظہار بل گیٹس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ‘دی لائیو اینڈ لائیولی ہڈ فنڈ’ کو 5 کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کی سرکاری تقریب کے دوران کیا، جو ‘بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن’ اور ‘دی اسلامک ڈویلپمنٹ بنک(آئی ڈی بی)’ کا مشترکہ فنڈ ہے.

یہ فنڈ 2012 سے پولیو اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے.

عالمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اربوں ڈالر عطیہ کرنے والے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کایہ معاملہ گھٹ کر صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے اور رواں سال یا اگلے سال تک پولیو کیسز ختم ہوجائیں گے.

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …