جمعرات , 23 نومبر 2017

سری لنکا نے دوبارہ لاہور آکر دوستی کا ثبوت دیا ، حفیظ

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مہر لگ گئی ہے اور سری لنکا کے بعد پر امید ہوں کہ دیگر عالمی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آئیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 2009 میں حملے کے بعد سری لنکن ٹیم نے دوبارہ لاہور آکر پاکستان دوستی کا ثبوت دیا ۔

جب کہ ہمسایہ ملک کی ٹیم کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مہر لگ گئی ہے اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان میں کھیلنے کے لئے آئیں گی۔اپنے بولنگ ایکشن کے حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کے بعد اپنے ایکشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی اورامید ہے کہ بائیو مکینک ٹیسٹ میں کلیئر ہو جا?ں گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچا دی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ...