جمعرات , 23 نومبر 2017

پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی نے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیرن سیمی کی بہترین کپتانی کی بدولت ٹیم نے ’پی ایس ایل‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شاندار فتح حاصل کی، اس لیے ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ایڈیشن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران خود کو بہترین قائد ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے ناصرف میدان میں بلکہ اس کے باہر بھی ٹیم کی بہترین قیادت کی اور ان کے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے مضبوط رشتے کے باعث پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

قبل ازیں ڈیرن سیمی نے پشتو میں ٹویٹ کرکے مداحوں کا دل جیتا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹس کا انعقاد 12 نومبر کو ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچا دی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ...