بدھ , 21 اگست 2019

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پٹی پر بمباری، علاقے میں شدید خوف و ہراس

israel air attack

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے پر سوموار کی صبح میزائل حملہ کیا جس کے بعد علاقے کے اندر خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کے محصور شہر رفح کے شمال مغرب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔حملے سے علاقے میں بہت زیادہ تباہی اور ماحول کو نقصان پہنچا۔فضائی حملے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیلی فوج کے ترجمان اویجے ایڈیرا نے دعویٰ کیا کہ غزہ سے داغا جانے والا ایک میزائل صحرائے نقب کی شعار ہانیگیو یہودی بستی کے ایک کھلے میدان میں گرا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں غیر موثر: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز …