جمعرات , 23 نومبر 2017

پی ایس ایل3 کیلئے ڈرافٹ مکمل: کرس گیل جگہ بنانے میں ناکام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور حیران کن طور پر کرس گیل کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے۔لیگ کی پانچوں پرانی ٹیموں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے ساتھ ساتھ نئی فرنچائز ملتان سلطان نے بھی ڈرافٹنگ کے عمل میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی۔

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان کو ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے اور وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جس میں 500 مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے لیگ کی فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں کے لیے منتخب کیا۔

قانون کے تحت لاہور قلندرز کو سن سے پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے آسٹریلیا کے ٹی20 اسپیشلسٹ کرس لن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو موقع ملا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومینی کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے اپنی باری میں جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کا انتخاب کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر ایون لوئس کو نظر انداز کر کے آسٹریلیا کے شین واٹس کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا۔پشاور زلمی نے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شاندار انتخاب کرتے ہوئے ڈیوین براوو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے انتخاب میں ملتان سلطان نے جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان، اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ورلڈ کپ فائنل میں لگاتار چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو فتح دلانے والے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اسکواڈ میں شامل کیا۔کرای کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آل راؤنڈر فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اور ملتان سلطان نے احمد شہزاد کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کوچ وقار یونس اور ملتان سلطان کے وسیم اکرم تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، اسٹیج پر رمیز راجہ بھی موجود ہیں۔سلور کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے اسپنر رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز، پشاور زلمی نے نوجوان سعد نسیم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونیئر، کراچی کنگز نے ڈیوڈ ویز اور ملتان سلطان نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا انتخاب کیا۔ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے پہلی باری کا بھرپور ائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان اسٹار شاہین آفریدی کا انتخاب کیا جبکہ،

اسلام آباد نے صاحبزادہ فرحان، کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، پشاور زلمی نے سمین گل اور ملتان سلطان نے عبداللہ شفیق کا انتخاب کیا۔ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد نے بالترتیب اپنے اپنے سابقہ کھلاڑیوں غلام مدثر اور حسین طلعت کو برقرار سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں لاہور قلندرز نے سری لنکا کے اینجلو میتھیوز، کراچی کنگز نے کولن منرو، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے، پشاور زلمی نے آندرے فلیچر، ملتان سلطان نے جنوبی افریقہ کے ہرڈس ولجوئن کو منتخب کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچا دی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ...