جمعرات , 23 نومبر 2017

پی ایس ایل 3: پشاور زلمی کے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی پشتو میں ٹوئٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا اور پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو اپنی ٹیم میں جگہ دی جنہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے زلمی کے شائقین سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ڈرافٹ کے عمل سے قبل ڈیرن سیمی اور کرس جارڈن نے شائقین سے ٹوئٹ کے ذریعے رابطہ کر کے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دفاع کا عزم ظاہر کیا تھا اور ڈرافٹنگ کے بعد بنگلہ دیشی جوڑی نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

شکیب الحسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر جاوید آفریدی اور زلمی کے شائقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں پچھلے سیزن سے بہت لطف اندوز ہوا تھا اور ہم دوبارہ ٹرافی جیتیں گے۔ میں جلد پشاور بھی آؤں گا، خوش رہیں۔بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی اپنی ٹوئٹ میں دوبارہ ٹرافی جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔تمیم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیم میں منتخب کرنے پر جاوید آفریدی کا شکریہ۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ شائقین کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھا سکوں اور اگر شائقین نے ہمارے لیے دعا کی تو انشااللہ ہم دوبارہ کپ جیتیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دھوم مچا دی

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹانگ سے کھیلنے والے چینی فٹبالر نے دنیا بھر میں دھوم مچاتے ...