پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

شامی فوج کی پیشقدمی، دمشق کے مضافات میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ

syrian army

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج نے شمالی حلب کے مضافاتی علاقے "حندرات” کیمپ میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ در ایں اثنا شام کی فضائیہ نے دمشق کے مضافات میں تشرین اور الضمیر علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں، ان حملوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ شامی فوج نے مشرقی حلب کے متعدد دیہاتوں میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد شہری منجملہ عورتیں اور بچے زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ شام میں گذشتہ ستائیس فروری سے جنگ بندی نافذہے البتہ داعش اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملوں کو، اس جنگ بندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں جاری جنگ بندی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ شام کے بحران کے پرامن حل کی حمایت کرتاہے ۔ شام سے متعلق امن مذاکرات کے نئے دور کا آغاز بدھ سے جنیوا میں ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …