پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

نائیجیریا کی معروف دینی شخصیت آیت اللہ زکزکی کی حالت قابل تشویش

Graphic1

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ جیل میں آیت اللہ زکزکی کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک آئی ایم ایم نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں آیت اللہ زکزکی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے اور ان کا ایک ہاتھ بھی تقریبا مفلوج ہوچکا ہے۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے بتایا ہے کہ آیت اللہ زکزکی کو ابوجا میں داخلی سلامتی کی وزارت کے قیدخانے میں رکھا گیا ہے۔الافریقا سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک رہنما فستوس اوکوئی نے کادونا میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی دائیں آنکھ ضائع ہوگئی ہے اور ان کا بایاں ہاتھ بھی تقریبا مفلوج ہوچکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے جیل میں آیت اللہ زکزکی سے ملاقات کی تو انہیں بہت مشکل سے پہچانا۔انہوں نے بتایا کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ زکزکی عصا کے سہارے راستہ چلتے ہیں۔یاد رہے کہ نائیجیریا کے فوجیوں نے گذشتہ صفر کے مہینے میں، پہلے حسینیہ میں مذہبی اجتماع پر اور اس کے بعد آیت اللہ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں سیکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں ان کے بیٹے بھی شامل ہیں ۔ نائیجیریا کے فوجیوں کی فائرنگ میں آیت اللہ زکزکی کو متعدد اور ان کی اہلیہ کو تین گولیاں لگی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …