جمعرات , 13 دسمبر 2018

گرفتار سعودی شہزادوں اور وزیروں پر وحشیانہ تشدد

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے حال ہی میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادوں اور وزیروں پر وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے۔

مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ نے سعودی عرب کے اندر جوڈیشل ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گرفتاریوں اور تشدد کا یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ۵۰۰ سے زائد سعودی شہزادے اور اہم شخصیات گرفتار کیے جا چکے ہیں اور ہر روز ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ڈیوڈ ہارسٹ کے بقول گرفتار کئے جانے والے بعض شہزادوں پر وحشیانہ سلوک کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ان پر اپنے تمام تر اکاونٹس اور جائدادیں ظاہر کرنے کے لیے سوال جواب اور تشدد کیا جارہا ہے اور اسی تشدد ہی کی وجہ سے ان میں سے بعض افراد ہسپتال بھی پہنچ چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہزادوں کو ایسی جگہ نہیں مارا گیا جس سے ظاہر ہو کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل بیت المقدس میں ‘سفارتی کالونی بنائے گا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد شہر ...