جمعرات , 23 نومبر 2017

اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹا دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو مشترکہ مفادات کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا۔ صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پر وزیر خزانہ کو رکینت سے ہٹانے کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ کی جگہ وزیر داخلہ اب مشترکہ مفادات کونسل میں فیڈریشن کے رکن ہوں گے۔ اب فیڈریشن کے ارکان میں وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر داخلہ، وزیر صنعت و پیداوار شامل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے ...