جمعرات , 23 نومبر 2017

امریکی صدر کے دورۂ فلپائن کے خلاف مظاہرہ

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ فلپائن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

ٹرمپ مخالف مظاہرے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ٹرمپ کو امریکی امپریالسٹ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں کل فلپائن پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے صدر سے ملاقات کی۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان ...