ہفتہ , 23 جون 2018

2018میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا غیر ملکیوں پر اثر پڑے گا، ماہرین

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پیٹرول ویسے تو کافی مقدار میں مل جاتاہے تاہم بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کی ایک قیمت مقرر کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے ہر ماہ اس کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے ،ماہرین کے مطابق 2018 میں بین الااقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے جس کا اثر متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی ہو ں گی ، ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2018کے دوران اسطاََ 60 ڈالر فی بیرل تک رہیں گی ،

جس کا اثر دنیا بھر میں ہو گا ۔متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے دو ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اور محسوس یہ کیا جارہاہے کہ 2018 کے اوائل سے ی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔اسطرح ملکی شہریوں کو تو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم اس کا اصل اثر غیر ملکی شہریوں پر پڑے گا ۔ کیونکہ تنخواہوں کی شرح سے تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کا زیادہ نقصان غیر ملکیوں پر ہی ہو گا ۔

یہ بھی دیکھیں

200 روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی آج ہوگی

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (محکمہ قومی بچت) حکومت پاکستان کے ...